بھارتی سیاستدان ششی تھرور کی اہلیہ ہوٹل میں مردہ پائی گئیں

 Shashi Tharoor

Shashi Tharoor

نیو دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر ششی تھرور اب تک تین شادیاں کر چکے ہیں۔ ششی کی اہلیہ نے ان پر ایک پاکستانی خاتون صحافی سے تعلقات کا الزام لگایا ہے۔

سونندا نے اپنے شوہر ہی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مہر تارڑ پر الزام لگایا کہ وہ ششی کے پیچھے پڑی ہیں جب ان پیغامات کو ششی نے پڑھا تو انہوں نے لکھا کہ انکا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔

سونندا کے الزامات سے پریشان مہر تارڑ نے اپنے ٹوئٹس اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کے بھارتی وزیر سے کوئی غلط مراسم نہیں۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے سونندا کے الزامات اور ان کی جانب سے استعمال کی گئی زبان کی مذمت کی ہے جبکہ مہر تارڑ کی جانب سے باوقار انداز میں اس کے جواب کو سراہا گیا ہے۔