بھارتی سیاستدانوں کا بچوں پر بھی جنگی جنون طاری کرنے کا منصوبہ

India Military Training

India Military Training

نیو دہلی (جیوڈیسک) بھارتی سیاسےدانوں نے اب اپنے جنگی جنون سے بچوں کے ذہنوں کو بھی پراگندہ کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

راجیا سبھا اجلاس میں بی جے پی کے رکن اوی ناش رائے کھنہ کی طرف سے بل پیش کیا گیا تھا کہ 14 سے 15 سال کے نوعمر لڑکوں کو فوجی تربیت دی جائے۔

اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے راجیا سبھا کی تازہ ترین نشست میں وزیر دفاع منوہرپری کار نے کہا کہ ابتدائی طور پر سرحدی علاقوں کے اضلاع میں فوجی تربییت کو متعارف کروایا جا سکتا ہے۔

ایک تجویز یہ بھی تھی کہ جس طرح طلباء تاریخ یا ریاضی کا مضمون منتخب کرتے ہیں اسی طرح فوجی تربیت کا مضمون بھی منتخب کریں۔ وزیر دفاع کا تو یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بہت پسند کریں گے کہ فوجی تربیت کو ایک مخصوص عمر تک کے سب لوگوں کیلئے لازمی قرار دے دیا جائے لیکن فنڈز کی کمی کی وجہ سے یہ ممکن نہیں۔