بھارتی سیاستدان ٹی این جوئے نے اسلام قبول کر لیا

TN Joy

TN Joy

دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ کے معروف سیاستدان اور نکسل باغیوں کے سابق رہنما ٹی این جوئے نے اسلام قبول کر لیا۔

انہوں نے اپنا نیا نام تجمل ابن بابو رکھ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے قبول اسلام کی وجہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی عصبیت ہے۔

ان کے والد نے ہندو مذہب میں ذات پات کے نظام کے خلاف احتجاج کے طور پر ان کا نام جوئے رکھا تھا، اب وہ اس احتجاج کو آگے بڑھا رہے ہیں۔