ممبئی (جیوڈیسک) رنگوں بھری انڈین پریمیر لیگ کی افتتاحی تقریب آج ہو گی جس میں بالی ووڈ اسٹارز پرفارم کریں گے۔ایک ٹکٹ میں دومزے، کرکٹ بھی انٹرٹینمٹ بھی ، انڈین پریمیرلیگ میں کرکٹرز تو کل سے رنگ جمائیں گے لیکن آج بالی ووڈاسٹارزکاجلوہ دیکھنے والا ہو گا، رنگینیوں بھری شام میں ہرطرح کاآرٹ ہو گا، میوزک ، کامیڈی ، ہلاگلا اور بہت کچھ۔کنگ خان ، مادھوری ڈکشت اوربہت سے دوسرے اسٹارزجگمگائیں گے جن کے دم میلے میں خوب رونق ہو گی۔
آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب ہربار کئی یادیں چھوڑجاتی ہے، دیکھتے ہیں اس مرتبہ کیا نیاپن ہو گا۔