انڈین پریمیئر لیگ، دلی ڈیرڈیولز نے ممبئی انڈینز کو ہرادیا

Indian Premier League

Indian Premier League

نئی دلی(جیوڈیسک)انڈین پریمیر لیگ میں دلی ڈیرڈیولز کو پہلی فتح مل گئی ،کپتان جیوردنے اورسہواگ کی جارحانہ بیٹنگ نے دلی کوممبئی انڈینزکیخلاف نووکٹ سے کامیابی دلادی۔فیروز شاہ کوٹلہ کے میدان پر دہلی ڈئیر ڈیولز بے بس دکھائی دی ،ابتدا میں ممبئی انڈینز کے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کے بعددہلی ڈئیر ڈیولز کے بالرز سچن ٹنڈولکر اور روہیت شرما کے سامنے بے بس ہوگئے۔

سچن ٹنڈولکر 16ویں اور میں 54رنز بنا کر آوٹ ہوئے،روہیت شرما نے شاندارانگزکھیلتے ہوئے 73رنز بنائے جس میں پانچ چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل تھے،کیون پولارڈ نے19رنز بنائے ، ممبئی انڈینز نے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 161رنز بنائے۔

پھردلی کے اوپنرز کا شو شروع ہوا۔جیوردنیاورسہواگ نے151رنزکی شراکت بناکرمیچ کویکطرفہ بنادیا۔جیوردنے 59رنزبناکرآوٹ ہوئے،سہواگ 95رنزبناکرناٹ آوٹ رہے۔ڈیرڈیولزنے ہدف ایک وکٹ پرحاصل کرلیا،یہ اس کی سات میچز میں پہلی فتح ہے۔