انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

Indian Premier League

Indian Premier League

ممبئی(جیوڈیسک)دہلی انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے، دہلی ڈئیرڈیولز، ممبئی انڈینز، کنگز الیون پنجاب اور پونے وارئیرز کی ٹیمیں آج ایکشن میں نظر آئیں گی۔دہلی میں کھیلا جانے والا آج کا پہلا میچ میزبان دہلی ڈئیرڈیولز اور ممبئی انڈینز کے درمیان ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔

6میچز کے بعد بھی دہلی کی ٹیم کو پہلی کامیابی کی تلاش ہے جبکہ ممبئی کی ٹیم 5 میں سے 3 میچ جیت چکی ہے۔آج کا دوسرا میچ رات ساڑھے سات بجے کنگز الیون پنجاب اور پونے وارئیرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے چار چار پوائنٹس ہیں، ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کررہا ہے۔