انڈین پریمیئر لیگ میں مفادات کے ٹکراؤ کا نیا کیس سامنے آگیا

Indian Premier League

Indian Premier League

نئی دہلی (جیوڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ میں مفادات کے ٹکراؤ کا نیا کیس سامنے آگیا۔

اینٹی کرپشن یونٹ کے نئے ایڈوائزر اور دہلی پولیس کے سابق کمشنر نیراج کمار کی بیٹی انکیتا جس کمپنی میں کام کرتی ہیں وہ آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا کی بیگم انورادھا پرساد کی ملکیت ہے

صرف یہی نہیں بلکہ انورادھا کی تین رجسٹرڈ کمپنیز میں ان کا نام بطور ڈائریکٹر دستاویزات میں موجود ہے۔ اس بارے میں شکلا اور نیراج کمار کا دعویٰ ہے کہ انکیتا اپنی تمام پوزیشنز سے مستعفی ہوچکی ہیں۔