کولکتا (جیوڈیسک) کولکتا انڈین پریمیر لیگ ممبئی انڈینز نے جیت لی ، فائنل میں روہت شرما کی ٹیم نے چنئی سپرکنگز کو23 رنزسے ہرادیا۔ فائنل کے بعد سچن ٹنڈولکر نے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
صرف 52 رنز پر چار کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے ، اس مشکل میں امباتی رائڈو اور کیرون پولارڈ نے ٹیم کو سنبھالا ، پولارڈ نے اننگز کی آخری دو گیندوں پر دو چھکے لگائے اوراپنی ففٹی کے ساتھ ٹیم کا اسکور148 تک پہنچا دیا۔ جواب میں کپتان ایم ایس دھونی کے سوا چنئی کا کوئی بیٹمسمین جم کر نہ کھیل سکا۔
دھونی نے 63 رنز بنائے لیکن ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ سابق چیمپینزنو وکٹ پر صرف 125 رنز ہی بنا سکے ، ممبئی نے 23رنز کی کامیابی کے ساتھ پہلی مرتبہ آئی پی ایل چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
ایونٹ جیتنے کے بعد ماسٹر بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے 78 آئی پی ایل میچز میں 35 کی اوسط سے 2334 رنز اسکور کئے۔جس میں ایک سنچری اور 13 نصف سنچریاں شامل ہیں۔