بھارتی صدر پرنب مکھر جی نے لوک سبھا تحلیل کر دی

Pranab Mukherjee

Pranab Mukherjee

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی صدر پرنب مکھر جی نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے 15 ویں لوک سبھا تحلیل کردی ہے۔

بھارت میں نئی نویلی لوک سبھا کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے جس میں تمام ارکان کی حلف برداری اور اسپیکر کا انتخاب ہو گا جبکہ وزیراعظم نریندرمودی بدھ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

بھارتیہ جنتاپارٹی نے عام آدمی پارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کئے ہیں اور انہیں حکومت میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 16 ویں لوک سبھا میں 75 فیصد ارکان گریجویٹ، 10 فیصد میٹرک پاس جبکہ 13 فیصد معمولی پڑھے لکھے یا پھر انگوٹھا چھاپ ہیں۔