بھارتی صدر پرناب مکھر جی انجیوپلاسٹی کے بعد فوجی ہسپتال سے فارغ

Pranab Mukherjee

Pranab Mukherjee

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی صدر پرناب مکھر جی کو انجیوپلاسٹی کے بعد فوجی ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صدر پرناب مکھر جی کی صحت بہتر ہو گئی ہے۔

جس کے بعد انہیں نئی دہلی کے آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے جہاں انکی انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔ انہیں 11 دسمبر کوہسپتال داخل کیا گیا تھا۔