تھمفو (جیوڈیسک) بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر آج پڑوسی ملک بھوٹان پہنچ گئے۔ پارو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ توبگے نے ان کا استقبال کیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
بھارتی وزیراعظم کے ہمراہ بھوٹان کے 2 روزہ دورے پر وزیر خارجہ سشما سوراج، قومی سلامتی کے مشیر اجیت کمار اور سیکریٹری خارجہ سجاتا سنگھ بھی ہیں۔
نریندر مودی بھوٹانی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ بھارت کے امدادی پروجیکٹ کے تحت تعمیر کی جانے والی بھوٹان کی پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح بھی کریں گے۔