بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد مذمت جمع

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد مذمت جمع کرادی گئی ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں نو منتخب بھارتی وزیراعظم کی طرف سے پاکستان پر دہشت گردی کے الزام کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت کی نئی حکومت بلوچستان میں دہشت گردوں کی مالی و تکنیکی امداد بند کرے، کشمیر اور پاکستان کے پانی پر اپنا ناجائز قبضہ ختم کرے۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان کی طرف سے امن اور خیر سگالی کے جذبات کو کمزوری سمجھنے کی بجائے نیک نیتی سے مذاکرات کرے۔