سرینگر (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 12 اگست کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم مودی دورے کے دوران سرینگر لیہہ بجلی ٹرانسمیشن لائن کا سنگ بنیاد رکھنے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 12 اگست کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم مودی دورے کے دوران سرینگر لیہہ بجلی ٹرانسمیشن لائن کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ لداخ میں بجلی کے منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے،اس منصوبے سے لیہہ کو بجلی کے شمالی گرڈ کے ساتھ جوڑا جائے گا۔
وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ مودی کا مقبوضہ کشمیر کا دوسرا دورہ ہو گا۔