نیو دہلی (جیوڈیسک) مقابل دنیا کی طاقتور شخصیت ہو تو خود کا خیال تو رکھنا پڑتا ہے۔ نریندر مودی نے اوباما کی آمد پر خصوصی سوٹ سلوایا جس پر انکا نام لکھا ہے۔ سوٹ کی قیمت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔
اس سے پہلے مصر کے سابق صدر حسنی مبارک بھی اپنا نام لکھا سوٹ زیب تن کرتے رہے ہیں۔ یوم جمہوریت کی تقریب کے دوران امریکی صدر کی چیونگم چبانے کی تصویر کا بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہے جس میں نریندر مودی اوباما کے ساتھ کچھ رازو نیاز کر رہے ہیں اور اوباما چیونگم چبانے میں مصروف ہیں۔ امریکی صدر باراک اوباما سگریٹ چھوڑنے کے لیے Nicorette کا استعمال کرتے ہیں۔