بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نیپال کے دورے پر روانہ ہوگئے

Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نیپال کے دو روزہ سرکاری دورے پر کھٹمنڈو روانہ ہو گئے ہیں۔ 17 سال میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا نیپال کا یہ پہلا دورہ ہے۔

اس سے پہلے سابق وزیر اعظم آئی کے گجرال نیپال گئے تھے۔ نریندر مودی کے دورے میں دو طرفہ تعلقات خصوصاً توانائی کے معاملے پر مذاکرات کیے جائیں گے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ نریندر مودی نیپال میں پن بجلی پیدا کرنے کے لیے بھارتی تعاون کی پیش کش کریں گے۔