بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی دو روزہ دورے پر کھٹمنڈو آمد

Modi

Modi

کٹھمنڈو (جیوڈیسک) بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نیپال کے دو روزہ سرکاری دورے پر کھٹمنڈو پہنچ گئے ہیں۔ کھٹمنڈو ائیرپورٹ پر نیپالی وزیراعظم سشیل کوئرالہ نے نریندر مودی کا استقبال کیا۔

17 سال میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا نیپال کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس سے پہلے سابق وزیر اعظم آئی کے گجرال نیپال گئے تھے۔ نریندر مودی کے دورے میں دو طرفہ تعلقات خصوصاً توانائی کے معاملے پر مذاکرات کیے جائیں گے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ نریندر مودی نیپال میں پن بجلی پیدا کرنے کے لیے بھارتی تعاون کی پیش کش کریں گے۔