ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستان پردہشت گردی کا الزام لگا دیا، تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے روایتی پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردی کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا ہے۔
وزیر داخلہ راج سنگھ نے پاکستان کے خلاف حسب معمول ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ممبئی حملوں کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہونے والی دہشت گردی میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔
پاکستان نان اسٹیٹ ایکٹروں کے ذریعے بھارت میں دہشت گردی کر رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم پاکستان میں ہے جس کو بھارت کے حوالے کے مطالبے پر پاکستان نے عمل نہیں کیا۔