بھارتی وزیر سمرتی ایرانی اقلیتوں کیخلاف تعصب پر اتر آئیں

Smriti

Smriti

نئی دہلی (جیوڈیسک) ٹی وی سکرین سے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والی سمرتی ایرانی وزیر ہیومن ریسورس بنتے ہی تعصب پر اتر آئیں ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹی وی کی سعادت مند بہو، ساس بن کر بھی مہربان رہی مگر وزارت سنبھالتے ہی سارا ڈرامہ ختم ہو گیا۔

بھارتی ہیومن ریسورس وزیر اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کی زندگی اجیرن کرنے کا پلان بنا رہی ہیں۔ سمرتی ایرانی بھارت میں ہندو ثقافت کی علامت زرد رنگ مسلط کرنے کیلئے پر تولنے لگیں ہیں۔ بھارتی سرکاری درسی کتب میں قدیم ہندو تعلیمات کو شامل کیا جا رہا ہے۔ ہندوتوا پر مبنی سلیبس آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے کورس میں شامل کیا جائے گا۔

بھارتی سلیبس میں پہلے ہی دیو مالائی ہندو تاریخ پڑھائی جا رہی ہے۔ اپنے پلان کو نافذ کرنے کیلئے سمرتی نے کمیٹی بنا دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سمرتی ایرانی انتہاء پسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ کے ایجنڈے پر کاربند ہیں۔ بھارت کا سیکولر تشخص محض آئینی مجبوری بن گیا ہے اور پورے معاشرے پر ہندتوا نظام مسلط کیا جا رہا ہے۔