نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی قید میں ایک اور پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گیا۔
62 سالہ بزرگ پاکستانی شہری محمد اعظم کو بھارتی حکام نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کا الزام لگا کر گرفتار کیا تھا۔
گرفتاری کے بعد محمد اعظم کو مشرقی پنجاب کی فیروزپور جیل میں بند کیا گیا اور 2016 میں سزا مکمل ہونے کے باوجود محمد اعظم کو رہا نہیں کیا گیا بلکہ امرتسر جیل میں بند کر دیا گیا۔
طبیعت خراب ہونے پر محمد اعظم کو گزشتہ روز گرو نانک دیو اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔
اس سے قبل 20 فروری کو بھارت کی جے پور جیل میں قید شاکر اللہ نامی پاکستانی شہری کو جیل میں پتھر مار کر قتل کردیا گیا تھا۔
شاکر اللہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ اُن کا دل اور دماغ بھی نکال لیا گیا تھا۔