بھارتی پنجاب :سیاستدانوں کی ووٹرز کو پھنسانے کیلئے مفت شراب کی فراہمی

Voters

Voters

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی پنجاب میں سیاستدانوں نے ووٹرز کو پھنسانے کیلئے مفت شراب فراہم کرنا شروع کردی، جس کے بعد مقامی سطح پر شراب بنانے والوں نے بھی بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں۔

بھارت میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ انتخابات میں ووٹرز کو گھیرنے کے لیے جہاں دوسرے فارمولے آزمائے جارہے ہیں، وہیں کچھ لو اور کچھ دو کی پالیس کے تحت سیاستدان کا ووٹ لینے کے لیے انہیں رقم کے ساتھ مفت شراب کا لالچ بھی دیتے ہیں۔اسی لیے مقامی سطح پربھی بڑے پیمانے پر شراب تیار کرنے والوں کی چاندی ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پولیس بھی ان اطلاعات کے ساتھ حرکت میں آگئی ہے۔ حکام کہتے ہیں کہ ووٹرز کو گھیرنے کے لیے مفت شراب دینے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔