بھارتی راکٹ خلا میں روانہ ، زمین کے مدار میں 5 سیٹلائٹ پہنچائے گا

Rocket

Rocket

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت نے ایک راکٹ خلا میں روانہ کیا ہے ، جو زمین کے مدار میں پانچ سیٹلائٹ پہنچائے گا۔ بھارت کے خلائی تحقیقاتی ادارے نے سی 23 راکٹ شری ہیراکوٹا سے روانہ کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی بھی تقریب میں موجود تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خلائی راکٹ کے ذریعے 5 غیر ملکی سیٹلایٹ خلا میں بھیجے گئے ہیں۔ راکٹ یہ سیٹلائٹ زمین کے مدار میں پہنچائے گا۔

وزیر اعظم نے سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اپنے خلائی پروگرام پر فخر ہے، ہمارے خلائی پروگرام نے طویل سفر طے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں نے محنت سے بھارت کو خلائی شعبے میں خود کفیل بنایا۔

ملک نے خلائی پروگرام بین الاقوامی مداخلتوں کے باوجود جاری رکھا۔ نریندر مودی نے کہا کہ بھارتی خلائی پروگرام کی لاگت ہالی ووڈ کی فلم گرے ویٹی’Gravity‘سے بھی کم ہے۔