گورداس پور (جیوڈیسک) پٹھان کوٹ حملہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ماتھے کا کلنک بن چکا۔
خفت مٹانے کے لیے گورداس پور میں ایک اور آپریشن شروع کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی لوگوں کی جانب سے دو حملہ آوروں کی موجودگی کے دعوے کے بعد یہ آپریشن شروع کیا گیا۔
دوسری جانب پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کے بعد بھارت کے اہم شہروں میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ حملے میں اندرونی عناصر کے ملوث ہونے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔