بھارتی انتخاب : بنارس میں کجریوال مودی پر بھاری پڑسکتے ہیں، امریکی اخبار

Kejriwal, Modi

Kejriwal, Modi

بنارس (جیوڈیسک) بھارتی انتخابات ، بنارس میں پولنگ 12 مئی کو ہوگی، بھارت میں جاری لوک سبہا انتخابات میں بی جے پی کے رہنما نریندر مودی کو پارٹی کے اہم حلقے بنارس میں دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال بھاری پڑ سکتے ہیں۔

امریکی اخبارکی رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس کو ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نریندر مودی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم اس بار بھارت کی نئی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کو بنارس میں مودی کا سب سے بڑا حریف تصور کیا جارہا ہے۔

نریندرمودی کے بنارس کے دورے کے بعداروند کجریوال نے بنارس کادورہ کیا۔انھوں نے کئی انتخابی ریلیاں نکالیں ان ریلیوں میں مسلمانوں اور مودی کے مخالف بائیں بازوکے گروپوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق بنارس میں مودی کو کجریوال ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔ انتخابات کے آخری مرحلے میں 12 مئی کو بنارس میں پولنگ پوگی۔ جس کے 4 دن بعد انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔