سری نگر (جیوڈیسک) بھارت کے سفاک فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فتح پر جشن منانے والے کشمیری نوجوان کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنانے کے بعد ذبح کر دیا۔
مقبوضہ وادی کے علاقے بڈگام میں ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح پر جشن منانے والا کشمیری نوجوان بھارتی فوج کے وحشت کا شکار ہوگیا۔ درندہ صفت بھارتی فوجیوں نے نوجوان کو پکڑ کر پہلے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں اسے ذبح کر دیا۔ دوسری جانب پولیس نے نوجوان کو ذبح کرنے کے الزام میں 3 فوجیوں سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم نامزد ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا میں خود کو انسانی حقوق کا علمبردار کہنے والے بھارت کی ریاست اترپردیش کی میرٹھ یونیورسٹی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح کی خوشی میں جشن منانے والے 130 کشمیری طلبا کو یونیورسٹی سے نکال دیا تھا۔