نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ سال 2011 سے اب تک کم از کم 449 بھارتی فوجیوں نے خود کشی کی ہے۔ کشمیر وزیر دفاع نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا کو ایک تحریری جواب میں کہا ہے کہ زیادہ تر خودکشیوں کی وجہ پیشہ ورانہ مشکلات اور گھریلو مسائل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خود کشیوں کے زیادہ تر واقعات ریگولر فوج میں پیش آئے ہیںاور 2011 سے تاحال 3 سو 62 فوجیوں نے خودکشی کی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بھارتیہ فضائیہ میں اس عرصے کے دوران خود کشیوں کے 76واقعات جبکہ بحریہ میں 11 واقعات پیش آئے ہیں۔