بھارتی اسپنر ایشون پریکٹس کے دوران زخمی

Ashwin

Ashwin

ملبورن (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر روی چندرن ایشون ٹریننگ سیشن کے دوران گیند ہاتھ پر لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ایشون نیٹ پریکٹس میں بیٹنگ کررہے تھے کہ فاسٹ بولر امیش یادیو کی تیزگیند ان کے ہاتھ پر لگی اور وہ فوراً نیٹ چھوڑ کر چلے گئے۔

بھارتی ٹیم انتظامیہ کے مطابق ایشون کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔ ایشوین نے پاکستان کے خلاف میچ میں تین میڈن اوورکرائے تھے اور ٹیم کی جیت میں کے لیے راستہ ہموارکیاتھا۔بھارت اپنااگلا میچ اتوار کوجنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا۔