بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں غار کا حصہ زمین میں دھنس گیا، 8 یاتری ہلاک

Chhattisgarh

Chhattisgarh

رائے پور (جیوڈیسک) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں واقع مندر جہاں یاتری ایک غار کے ذریعے اس تک پہنچتے ہیں کا ایک حصہ زمین میں دھسنے سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ریاستی وزیرداخلہ رام سیوک پیکرا کا کہنا تھا کہ حادثہ بلدوارغار میں پیش آیا جس کی وجہ قریبی کوئلے کی کانوں میں ہونے والے دھماکے ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے غار کا ایک حصہ زمین میں دھنس گیا، مقامی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملبے سے اب تک 8 افراد کی لاشیں اور 3 زخمیوں کو نکالا جا چکا ہے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ مذہبی تہواروں اور مختلف مقامات پر حادثات دنیا بھر میں سب سے زیادہ بھارت میں پیش آتے ہیں۔