احمد آباد (جیوڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں دوروزہ سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کیلئے عالمی راہنما، سفارت کار اور کاروباری حضرات پہنچ گئے۔
ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں بھارتی وزیراعظم نریندمودی بھی موجود ہیں ۔ تقریبا 50 عالمی اداروں کے سی ای او اور 30 سفارت کاروں کو کانفرنس میں مدعو کیاگیا ہے۔
سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون،عالمی بینک کے صدرجِم یونگ کم ، امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھی بھارت پہنچے ہیں ۔واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما رواں ماہ کے آخر تک بھارت کا دورہ کردیں گے۔