بھارتی ریاست ہریانہ میں گائے ذبح کرنے پرپابندی کا بل منظور

Cow

Cow

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی صدرپرناب مکھرجی نے آٹھ ماہ بعدریاست ہریانہ میں گائے ذبح کرنے پر پابندی کے بل کو منظور کر لیا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت میں مذہبی روا داری تو ناپید ہے ہی لیکن گائے کے گوشت پرپابندی لگا کر اقلیتوں کو خوراک کی آزادی سے بھی محروم کر دیا گیا ہے، بل کے تحت گائے کوذبح کرنے پر 10 سال قید اورایک لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔

بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے 8 ماہ بعد ریاست ہریانہ میں اس بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت گائے گائے کا گوشت فروخت کرنے والے کو بھی 5سال تک کی سزا اور 50 ہزار جرمانہ کیاجائے گا۔