بھارتی ریاست کرناٹک میں اسکول و کالجز میں موبائل پر پابندی کی تجویز

Mobile

Mobile

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات کے روک تھام کیلئے اسکولوں اور کالجوں میں موبائل فون پر پابندی کی تجویز کرناٹک کی قانون ساز کمیٹی کو بھجوا دی ہے۔

کرناٹک کے وزیراعلیٰ کی جانب سے تجویز پیش کیے جانے کے بعد قانون ساز کمیٹی برائے خواتین کی سربراہ شکنتلا شیٹی نے بھی اسکولوں اور کالجوں میں موبائل فون پر باندی کے حوالے سے ایک رپورٹ کرناٹک اسمبلی میں جمع کرادی ہے، تاہم اس معاملے پر انڈین نیشنل کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بحث کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کے گروپوں نے پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں زیادہ تر زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین کا تعلق غریب اور نچلی ذات سے ہوتا ہے اور ایسے واقعات یا تو رپورٹ نہیں ہوتے اور اگر ہوتے بھی ہیں تو ان کی شفاف تحقیقات نہیں ہو پاتیں۔