نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ٹرک اور جیپ کے تصادم میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں کچھ مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔