ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ تین مہینوں کے دوران غربت اور نامساعد حالات کی وجہ سے 273 کے قریب کسانوں نے خودکشی کر لی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق قرضوں کے بوجھ، خشک سالی اور دیگر وجوہات کی بنا پر کسانوں میں خودکشی کے رجحانات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق حکومتی اقدامات کے باوجود کسانوںمیں خودکشی کی شرح بڑھ رہی ہے اور گزشتہ تین مہینوں کے دوران اس ریاست میں 273 کے قریب کسان خودکشی کرچکے ہیں۔
بھارت میں گزشتہ ایک عشرے سے کسانوں اور کاشتکاروں میں غربت کی شرح بڑھی ہے اور قرضوں کے بوجھ کی وجہ سے کسان اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے پر مجبور ہیں۔