کابل (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکومت کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی کا کہنا ہے کہ بھارتی طالبہ نے ثابت کردیا کہ حجاب عربی یا ایرانی ثقافت نہیں بلکہ اسلامی اقدار ہے۔
طالبان حکومت کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نےحجاب کے معاملے پرہندوانتہاپسندوں کومنہ توڑ جواب دینے والی مسلمان لڑکی مسکان خان کے بارے میں ٹویٹ میں کہا کہ بھارت میں حجاب کے لئےمسلمان لڑکیوں کی جدوجہد نے واضح کردیا کہ یہ عربی، ایرانی،مصری یا پاکستانی ثقافت نہیں بلکہ اسلامی اقدار ہے۔
طالبان کے نائب ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھرخاص طورپرسیکولرممالک میں مسلمان خواتین حجاب کا مختلف انداز میں دفاع کررہی ہیں۔
نائب ترجمان طالبان حکومت انعام اللہ سمنگانی نے مسکان خان کی تصویربھی شئیرکرائی اورہیش ٹیگ مسکان بھی استعمال کیا۔