لاہور (جیوڈیسک) 1990 میں شیخوپورہ میں ہونے والے بم دھماکے کا مجرم کرپال سنگھ کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سزا کاٹ رہا تھا کہ چند روز قبل اس کی حالت بگڑ گئی۔ کرپال سنگھ کو ہسپتال لیجانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔
دہشت گرد کرپال سنگھ کی موت کے بعد بھارتی حکام سے رابطہ کیا گیا پہلے تو وہ اس کے بھارتی ہونے سے انکاری رہے بعد میں ورثا کی جانب سے لاش حاصل کرنے کے مطالبے کے بعد پاکستان سے رابطہ کیا۔ کرپال سنگھ کا جناح ہسپتال مردہ خانے میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی موجودگی میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔
پوسٹ مارٹم کے بعد لاش بھارتی حکام کو دے دی گئی جسے وہ لے کر واہگہ روانہ ہو گئے۔ واہگہ پر تمام دستاویزت مکمل ہونے کے بعدد ہشت گرد کرپال سنگھ کی لاش کو بھارت بھجوا دیا گیا۔