بھارتی دھاگے پر ڈیوٹی کے بعد کپاس کاشتکاروں کی آمدن میں اضافہ

Cotton

Cotton

کراچی (جیوڈیسک) حکومت کی جانب سے بھارتی سوتی دھاگے پر ڈیوٹی عائد کیے جانے سے مقامی کپاس کے کاشکاروں کی آمدن میں اضافہ ہونے لگا۔ حکومت مقامی کاشتکاروں کی حمایت میں میدان میں آگئی اور تامل ناڈو، لدھیانہ، چنائی، آندھرا پردیش اور دیگر بھارتی شہروں سے درآمد کیے جانے والے سوتی دھاگے پر ڈیوٹی عائد کر دی۔

بھارت سے سستے داموں دھاگے کی درآمدات سے مقامی کاشتکاروں کا بری طرح نقصان ہو رہا تھا۔ اس وقت بھارتی دھاگے پر فی کلو 56 روپے تک ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔

کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق نے بتایا کہ بھارتی دھاگے پر ڈیوٹی کے نفاذ سے مقامی مارکیٹ میں بہترین کوالٹی کی کپاس کی قیمت 200 روپے اضافے سے پانچ ماہ کی بلند ترین سطح 7000 ہزار فی من تک پہنچ چکی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت رواں سیزن میں کپاس کی کاشت کا ہدف جو 1 کروڑ 5 لاکھ بیلز تھا حاصل کر چکی ہے۔