کہیں بھارتی چال تو نہیں، خیال رہے

Pak-India Relations

Pak-India Relations

تحریر : مایام اعوان، لاہور
پاک بھارت تعلقات ہمیشہ سے ہی کشیدگی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ بھارت پاکستان کے ساتھ کبھی بھی مخلص نہیں ہو سکتا ہاں نند بھابھی کی طرح دونوں ممالک مصلحت کے تحت ایک دوسرے سے ہاتھ ملا لیتے ہیں لیکن کچھ عرصے بعد پھر وہی رسہ کشی اور اس بار تو بھارت کے بھڑکنے کی وجہ کشمیر ہے۔

جہاں وہ اپنا تسلط جمانے کوبے قرار کبھی پاکستان کو دہشت گرد قرار دیتا ہے تو کبھی اپنی ہی عوام کو سرجیکل اسٹرائیک کا لالی پاپ تھماتا ہے۔ ایک بات تو بھارت کبھی بتانا پسند نہیں کرے گا۔

Terrorism

Terrorism

اگر پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہوکر دہشت گرد ملک ہے تو بھارت گزشتہ ستر برس سے کشمیر میں عزتیں تار تار کر رہا، معصوم کلیوں کے گلے کاٹ کر ان کے بوڑھے ماں باپ کو سڑکوں پر روند کر کون سے امن کا پرچار کر رہے ہیں۔

ایک طرف تو بھارت نے پاکستان سے قطع تعلقی کرتے ہوئے ان کے ایکٹرز کو ملک سے نکالا وہیں پاکستان کے کچھ خیرخواہ بھارتیوں نے پاکستان کو سپورٹ کیا۔

اگر اصل تنازع کشمیر ہے تو ایسا قدم اٹھا کر پاکستان کو جذباتی کر کے پاکستانیوں کی توجہ اصل مقصد سے ہٹانے کی یہ کوئی نئی سازش تو نہیں؟ سیانے کہتے ہیں دشمن کی چال پہ ہمیشہ نظر رکھو۔

kashmir Issue

kashmir Issue

اسی لیے پاکستانی عوام سے بھی گزارش ہے جوش میں آئیے لیکن ہوش مت کھوئیے۔

ہمارے پاکستانی (ایکٹرز) قابل احترام سہی لیکن ان بیٹیوں ان ماﺅں کی عزتیں کہیں زیادہ اہم ہیں جو صبح و شام بھارتی ہوس کی بھینٹ چڑھ کر زندگی سے ہاتھ دھو رہی ہیں۔انہیں کبھی مت بھولیے گا۔

تحریر : مایام اعوان، لاہور