نیو یارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیرکی اخلاقی اورسفارتی حمایت کی پالیسی پرقائم ہے اور یہ مطالبہ کرتا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہییں۔
نیویارک میں کشمیری رہنماؤں پر مشتمل وفد نے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی سے ملاقات کی، ملاقات میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی حالت زارپرعالمی برادری کی توجہ دلائی ہے، مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال کواقوام متحدہ میں بھی متعدد فورمز پر اٹھایا ہے جب کہ جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق سےمتعلق مباحثے سمیت اقوام متحدہ کی قیادت اور سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات میں بھی مسئلہ کشمیراٹھایا۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کشمیر کی اخلاقی اورسفارتی حمایت کی پالیسی پرقائم ہے جب کہ کشمیریوں کےماورائےعدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہییں۔