سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔
بھارتی فوجیوں نے شوکت احمد نامی نوجوان کو ضلع میں راج پورہ کے علاقے حاجن بالہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں کارروائی جاری تھی۔
ادھر ضلع کپواڑہ میں سڑک کے ایک حادثے میں بھارتی فوج کے میجر سمیت چار فوجی اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک فوجی گاڑی جس میں 41 راشٹریہ رائفلز کے اہلکار سوار تھے۔