سری نگر (جیوڈیسک) کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہنڈوارہ میں غاضب بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا اور سر چ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔علاقے میں بھارتی افواج گھروں کی تلاشی بھی لی ۔
ادھر بھارتی میڈیا نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں نوجوانوں کا تعلق مسلح حریت پسند تنظیم سے تھا جبکہ حریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ جاری ہے۔