لاہور (جیوڈیسک) بھارتی یونیورسٹی میں تشدد کا نشانہ بننے والا پاکستانی نوجوان وطن واپس پہنچ گیا۔ پتوکی کا رہائشی علی حسن رضا بھارتی ریاست تامل ناڈوکی یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کر رہا تھا۔ علی حسن رضا کا کہنا ہے کہ اس پر تشدد میں مذہبی انتہا پسندی کا عنصر نہیں، اللہ کا شکر ہے کہ اپنے پیروں پر چل کر واپس آگیا۔
علی حسن کے مطابق وہ 2 سال بھارت میں رہا، اس پر کوئی مسئلہ نہیں تھا، کبھی احساس نہیں ہوا کہ کسی دوسرے ملک میں رہ رہا ہوں، بھارت میں تشدد کا واقعہ ایک ہولناک خواب تھا۔ علی حسن رضا کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔