نئی دہلی (جیوڈیسک) خطے میں چین کیساتھ تنازعات اور کشیدگی کے ماحول میں بھارت ویتنام کو جلد 4 بحری جہاز فراہم کرے گا۔ دونوں ممالک ے ویتنام فوج کو جدید بنانے اور توانائی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ویتنامی ہم منصب نگیون دنگ کے ساتھ ملاقات کے بعد بھارتی وزیر اعظم مودی نے کہا ہمسائے ملک سے دفاعی تعاون ہمارے لئے ضروری ہے۔
یاد رہے بحرہ جہاز چین کیساتھ متنازعہ سمندر میں نگرانی کیلئے استعمال ہوں گے۔ دونوں ملکوں کا بعض معاملات پر چین سے جھگڑا چل رہا ہے۔