برطانوی(جیوڈیسک)برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے اور ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوترو نے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے رانڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے رانڈکے میچ میں تھرڈ سیڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے روس کے ایوگینی ڈونسکی کے خلاف ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود کامیابی حاصل کی۔
روسی کھلاڑی نے پہلا سیٹ سات پانچ سے جیت کر برتری حاصل کی۔ جس کے بعد یو ایس اوپن چیمپئین اینڈی مرے نے کم بیک کیا اور یک کے بعد دیگرے دونوں سیٹس چھ دو اور چھ دو سے جیت کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ایک اور میچ میں سیونتھ سیڈ ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوترو نے روس کے نکولائے ڈیوڈینکو کو اسٹریٹ سیٹس میں آٹ کلاس کیا۔ ڈیل پوترو کی فتح کا اسکور چھ تین اور چھ چار رہا ۔