کیلیفورنیا (جیوڈیسک) عالمی نمبر 3 سوئس کھلاڑی Stanislas Wawrinka اوراینڈی مرے اپ سیٹ شکست کے بعد انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔
اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے چوتھے راونڈ میں سوئس کھلاڑی Stanislas Wawrinka کو جنوبی افریقہ کے KEVIN ANDERSON کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوئی۔ KEVIN ANDERSON نے سات چھ، چار چھ، چھ ایک، سے کامیابی حاصل کی۔
ٹورنامنٹ کے ایک اور میچ میں برطانوی اسٹار پلیئر اینڈی مرے اور کینڈا کے Milos Raonic مد مقابل ہوئے۔ Milos Raonic نے 2 گھنٹے 9 منٹ کے سخت مقابلے کے بعد اینڈی مرے کو اپ سیٹ شکست دی۔ کینڈا کے کھلاڑی کی فتح کا اسکور چار چھ، سات پانچ، چھ تین رہا۔
دیگر میچز میں Bulgaria کے GRIGOR DIMITROV اورJOHN ISNER نے فتح سمیٹ کر کواٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔