نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی ایک عدالت نے خاتون صحافی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 افراد کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید کی سزا سنادی۔نئی دہلی کی ایک عدالت نے گزشتہ سال ممبئی کی ایک خالی فیکٹری میں خاتون صحافی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 افراد کو جرم ثابت ہونے پرسزائے موت اور ایک کو عمر قید کی سزا سنادی جبکہ سزائے موت پانے والے وجے جادھو، قاسم شیخ اور سلیم انصاری پر جولائی میں ایک کال سینٹر کی ملازمہ کے ساتھ بھی اجتماعی زیادتی کا مجرم قرار دیا ہے۔
ان کے ایک پانچویں ساتھی کو کال سینٹر آپریٹر پر صرف حملہ کرنے کے جرم میں پہلے ہی عمر قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔ یہ بھارت میں پہلا کیس ہے جس میں مجرم قرار پانے والوں کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔