بھارتی نوجوانوں کی بڑی تعداد داعش میں شمولیت کی خواہش مند

ISIS

ISIS

دبئی (جیوڈیسک) بھارتی نوجوانوں کی بڑی تعداد داعش میں شمولیت کے خواہش مند ہے۔ اس بات کا انکشاف متعدہ عرب امارات کے شہری ایاد البغدادی نے کیا ہے۔ جس کو دنیا بھر سے لوگ ابوبکر البغدادی سمجھ کر ای میلز بھیج رہے ہیں۔

ایاد البغدادی کے مطابق داعش میں شمولیت کے خواہش مند بہت سارے لوگوں کا تعلق بھارت سے ہے۔

جو داعش میں شامل ہونے کے طریقوں سے متعلق سوالات پوچھتے ہیں۔ ایاد البغدادی نے ٹویٹر پیغام میں پوچھا ہے کہ وہ ان لوگوں کی شکایت کس سے کرے اسے آگاہ کیا جائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکام ایاد البغدادی سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔