انڈیانا کار ریس میں فتح حاصل کر کے برازیلین ڈرائیور نے پہلا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔امریکی ریاست انڈیانا میں جاری موٹو سپورٹس کے میگا ایونٹ میں برازیلین ڈائیور نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
38 سالہ ٹونی کانن نے ریس میں 187.43 کلو میٹر فی گھنٹہ کی اوسط رفتار کے ساتھ کیرئیر کا پہلا ٹائٹل حاصل کیا۔کولمبیا کے کارلوس مونوز نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ریان ہنٹر نے تیسرا نمبر حاصل کیا۔