انڈیانا اور مشی گن سمیت مختلف امریکی ریاستوں میں شدید برفباری

Snow

Snow

مشی گن (جیوڈیسک) انڈیانا، ڈیٹریوٹ اور مشی گن سمیت امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید برفباری نے نظام زندگی منجمد کر کے رکھ دیا۔ جاپان میں بھی برفباری جاری ہے۔

امریکا کی وسط مغربی ریاستوں کو ان دنوں شدید برفانی طوفان کا سامنا ہے۔ انڈیانا ، ڈیٹریوٹ اور مشی گن میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ سڑکوں کو چھ انچ سے زائد برف نے ڈھک دیا جس کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔

ڈیٹریوٹ اور شکاگو میں پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ادھر ریاست واشنگٹن میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ جاپانی شہریوں کو بھی ان دنوں خون منجمد کر دینے والی سردی کا سامنا ہے۔

کیوٹو میں برف کی سفید چادر نے ہر چیز کو ڈھانپ لیا ہے، دوسری طرف امریکا کے نیشنل زو میں پانڈا باؤ باؤ برف میں اٹکھیلیاں کرنے میں مصروف ہے۔