لکھنؤ (جیوڈیسک) ہندوستان میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رکن کو پاکستان حمایتی نعرے لگانے پر گرفتار کرلیا گیا۔ یہ واقعہ اتر پردیش کے شملی ضلع میں پیش آیا جہاں ایس پی کے رکن محمود عالم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
مقامی پولیس کے مطابق عالم نشے کی حالت میں لوگوں سے بھتہ وصول کر رہے تھے۔ حکام کے مطابق عالم پاکستان زندہ باد اور نریندر مودی مردہ باد کے نعرے بھی لگارہے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔ حکام نے ان کے خلاف سخت انکوائری کی ہدایت کی ہے جبکہ پولیس اسٹیشن میں درج شکایت کے مطابق ان پر بغاوت کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔
گزشتہ ہفتے ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایس پی کے دھرنے کے دوران پارٹی کے کارکنوں کا بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان کے ساتھ تصادم ہوگیا جسکے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ مظاہرے کے میں نریندر مودی کا پتلا بھی جلایا گیا تھا۔