بھارتی فوج کے مظالم: اگست میں 31 کشمیری شہید

Indians Atrocities

Indians Atrocities

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ ماہ بھارتی فوج کے ہاتھوں دو معصوم بچوں سمیت 31 کشمیری جاں بحق ہوئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ماہ اگست میں بھارتی فوجیوں کے ظلم و ستم کا نشانہ بن کر 2 بچوں سمیت 21 افراد جاں بحق ہوئے جس میں سے ایک کو جعلی انکاؤنٹر میں مارا گیا۔

گزشتہ ماہ بھارتی فوج کے ہاتھوں تین سو سے زائد کشمیری زخمی ہوئے ، جبکہ ساڑھے تین سو سے زائد کشمیریوں اور حریت رہنماؤں کو حراست میں بھی لیا گیا۔بھارتی فوج نے 4 مکانات کو بھی تباہ کیا۔