365 بھارتی قیدی رہا کرنے کا اعلان

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ نے 365 بھارتی قیدی رہا کرنے کا اعلان کر دیا جن میں 340 ماہی گیر اور 25 عملے کے ارکان شامل ہیں۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق بھارتی قیدیوں کو ہفتہ کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت بھجوایا جائے گا۔

ماہی گیروں کو ملیر جبکہ عملے کے ارکان کو گڈانی جیل سے رہا کیا جائے گا۔ تمام بھارتی قیدی اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں۔